: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جکارتہ،14جنوری(ایجنسی) انڈونیشا کی نیشنل پولیس کے سربراہ خالد ابوبکر نے کہا ہے کہ جکارتہ کے ڈاؤن ٹاؤن میں ایک گنجان شاپنگ ایریا میں ہونے والے خونریز دھماکوں کے بعد ملک کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور سے عوامی مقامات، شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات میں
سخت ترین سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس چیف نے کہا ہے کہ گزشتہ نومبر میں ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جن میں 146اسلامک اسٹیٹ145 گروپ نے انڈونیشیا میں جلد دہشت گردانہ حملوں کی دھمکی دی تھی۔ انڈونیشی حکام نے سرحدی علاقوں پر اضافی سکیورٹی اقدامات کا عندیہ دیا ہے تاکہ غیر ملکوں سے دہشت گردوں کی ممکنہ دخل اندازی کو ناممکن بنایا جا سکے۔